• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلدی کرو میری انگریزی 5 منٹ میں ختم ہو جائے گی، افغان کپتان محمد نبی

کراچی (نیوز ڈیسک) افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی نے ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ میں سکاٹ لینڈ سے میچ جیتنے کے بعد پریس کانفرنس میں صحافیوں سے بات چیت شروع ہونے سے قبل مذاق میں کہا کہ ’ذرا جلدی کرنا پانچ منٹ میں میری انگریزی ختم ہو جائے گی۔‘

محمد نبی مسکراتے ہوئے پریس کانفرنس میں آئے اور بیٹھتے ہی پہلے پوچھا کہ کتنے سوال ہیں۔ پھر خود ہی بولے: ’یار یہ سب سے مشکل کام ہے، پانچ منٹ ہیں آپ لوگ کتنے سوال کرو گے؟‘

 محمد نبی کا یہ مزاحیہ جملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔ جنوبی ایشیا کی ٹیموں کے کھلاڑیوں کو اکثر انگریزی زبان کا مسئلہ رہتا ہے۔ 

اس کے حل کے لیے ٹی وی چینلز نے اب ان میں سے کئی کے ساتھ اردو میں بات کرنا بھی شروع کیا ہے، جس کا انگریزی ترجمہ بعد میں سوال پوچھنے والا خود ہی کر دیتا ہے۔ 

تاہم پریس کانفرنس کے دوران محمد نبی کی بولی گئی اردو قابل ذکر تھی۔ افغان ٹیم کے اکثر کھلاڑی ماضی میں پاکستان میں ہی کھیلتے رہے ہیں، جہاں انہوں نے اردو بھی سیکھی ہے۔ 

ویڈیو پر ردعمل میں بھارت کے ایک پروفیسر سیپرشاد شیٹی نے لکھا کہ ’مجھے سمجھ نہیں آتی کہ آئی سی سی انگریزی میں ہی کیوں پریس کانفرنس منعقد کرتی ہے۔‘

تازہ ترین