• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے نو منتخب وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے ملاقات کی ہے۔

اسلام آباد میں عبدالقدوس بزنجو نے وزارت اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم سے ملاقات کی، وزیراعلیٰ بلوچستان بننے پر وزیراعظم نے انہیں مبارکباد دی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے دوران ملاقات مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان اور عبدالقدوس بزنجو کی ملاقات میں بلوچستان کے مسائل سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی کے لیے خصوصی اقدامات کررہی ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے عبدالقدوس بزنجو کو بلوچستان کی ترقی کے معاملے پر ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

تازہ ترین