• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارہ زارا ترین کی شادی کی تقریبات کا آغاز


پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ زارا ترین کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔

زارا ترین اور پاکستانی نژاد امریکی اداکار فرحان طاہر کی شادی کی تقریبات کا آغاز گزشتہ روز ہی ہوا ہے جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔


گزشتہ شب اداکارہ زارا ترین اور فرحان طاہر کی مہندی کی تقریب منعقد کی گئی تھی جس کی تصویریں اداکارہ کی بہن حرا ترین نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کیں۔

زارا ترین نے اپنی مہندی کی تقریب میں سبز، گولڈن اور ہلکے سُرخ رنگ کے جوڑے کا انتخاب کیا جبکہ اُن کے ہونے والے شوہر فرحان طاہر نے کریم کلر کا لباس زیب تن کیا۔

ایک تصویر میں فرحان طاہر نے اپنی ہونے والی اہلیہ زارا ترین کو انگوٹھی بھی پہنائی۔

واضح رہے کہ فرحان طاہر اسٹار ٹریک میں کیپٹن روباؤ اور آئرن مین میں رضا کا کردار ادا کرنے کے لیے مشہور ہیں۔

تازہ ترین