• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی ارکانِ پارلیمنٹ کا مشاورتی اجلاس

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی پی کے ارکانِ پارلیمنٹ کے مشاورتی اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی پی کے ارکانِ پارلیمنٹ کے مشاورتی اجلاس میں سینیٹر یوسف رضا گیلانی، سینیٹر شیری رحمٰن اور راجا پرویز اشرف بھی شریک ہیں۔

اجلاس میں بلاول بھٹو پارٹی رہنماؤں سے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بارے میں مشاورت کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ ممبران پر مشتمل قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہو رہا ہے۔

اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی ہال میں ہو گا، اجلاس میں عسکری حکام کی جانب سے قومی سلامتی کے موجودہ امور پر بریفنگ دی جائے گی۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

تازہ ترین