• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ٹیلی وژن کی معروف اداکارہ مونمون دتا جو کہ تارک مہتہ کا الٹا چشمہ میں ببیتا جی کا کردار ادا کرنے کے حوالے سے مشہور ہیں، انھوں نے ممبئی میں نیا گھر خرید لیا ہے۔

اپنے انسٹاگرام پر اس حوالے سے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مونمون دتا نے تحریر کیا کہ شوٹنگ کے انتہائی مصروف شیڈول کے دوران اپنے نئے گھر میں منتقل ہوگئی ہوں، جس کی وجہ سے کافی بیمار رہی لیکن اب تندرست ہوگئی ہوں۔

لیکن اس نئے سفر سے جو کہ میرے نئے گھر میں منتقلی سے شروع ہوا اس کی وجہ سے کافی جوش و جذبہ پیدا ہوا ہے، اور ایک خواب دیکھا تھا جس کی تعبیر مل گئی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ اس دوران سوشل میڈیا اور مصروفیات سے ایک وقفہ ملا جس کے باعث کافی اچھا وقت اپنی والدہ اور قریبی لوگوں کے ساتھ گزارا، اور اپنے انداز میں خاموشی سے دیوالی بھی منائی۔

انکا مزید کہنا تھا کہ انھوں نے یہ سب کچھ کسی کی مدد کے بغیر حاصل کیا اور مجھے خود پر فخر ہے کہ میری سخت محنت کا مجھے صلہ مل گیا۔

تازہ ترین