• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

74 سال قبل بچھڑے دوست کرتار پور میں مل گئے

سکھ مذہب کے روحانی پیشوا بابا گرونانک کے حوالے سے کرتار پور میں ہونے والی سالانہ تقریب جہاں دنیا بھر کے سکھوں کے لیے انتہائی متبرک ہے، وہیں اس موقع پر ایک نہایت ہی جذباتی منظر بھی دیکھنے میں آیا اور  74 سال قبل بچھڑنے والے دو دوستوں کے درمیان ملاقات کا باعث بنی۔ 

بھارت سے آنے والے 94 سالہ سردار گوپال سنگھ اور مقامی پاکستانی شہری 91 سالہ محمد بشیر کی 74 سال بعد ملاقات ہوئی اور دونوں نے بچپن کی یادوں کو آپس میں شیئر کیا۔

یہ بڑا جذباتی منظر تھا دونوں ایک دوسرے کو دیکھ جی بھر کر روئے اور بچپن اور لڑکپن کی باتیں کرتے رہے۔

اس موقع پر محمد بشیر کا کہنا تھا کہ وہ کرتار پور صاحب میں اپنے سکھ دوستوں کے ساتھ آیا کرتے تھے اور یہاں لنگر کھاتے تھے اور یہیں پر کھیلتے تھے، تقسیم ہند کے بعد سردار گوپال سنگھ بھارت چلے گئے اور اب 74 برس بعد دونوں کی ملاقات ہوئی۔


تازہ ترین
تازہ ترین