• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر پریمیئر لیگ، پانچ ٹیموں کے کھلاڑیوں کو ادائیگی کردی گئی، منتظمین

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کشمیر پر یمیئر لیگ میں بڑے کھلاڑیوں کو معاوضوں کی ادائیگیاں کردی گئیں تھیں لیکن چھوٹے کھلاڑی معاوضے کے حصول میں پریشان رہے۔ منتظمین کا دعو ی ہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ کے پہلے ایڈیشن میں حصہ لینے والی پانچ ٹیموں کے کھلاڑیوں کو مالی ادائیگیاں کردی گئی ہیں۔ باغ اسٹالینز کے کھلاڑیوں کو فی الحال ادائیگی نہیں کی گئی۔ فرنچائز اونر نے کشمیر پریمیئر لیگ کے تیس فیصد شیئرز خرید لیے اور کھلاڑیوں کی مالی ادائیگیاں کرنے کو فوقیت دی۔ البتہ منتظمین پر امید ہیں کہ اگلے ایڈیشن میں معاوضوں اور دیگر معاملات کو پروفیشنل انداز میں حل کیا جائے گا۔

تازہ ترین