ڈاکٹروں کی ہڑتال کے بعد بحالی کا مرحلہ ہمارے لیے باعث تشویش ہے، برطانوی وزیر صحت
برطانیہ کے وزیرِ صحت ویس اسٹریٹنگ نے کہا ہے کہ انگلینڈ میں ریذیڈنٹ ڈاکٹروں کی 5 روزہ ہڑتال کے دوران نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) فی الحال صورتحال سے نمٹ رہی ہے، تاہم ہڑتال کے بعد خدمات کی بحالی کا مرحلہ ان کے لیے باعثِ تشویش ہے، کیونکہ یہ وقت این ایچ ایس کے مصروف ترین موسمِ سرما سے ہم آہنگ ہو رہا ہے۔