• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ، وزراء بجلی کی قیمتوں اور گیس کی عدم فراہمی پر پھٹ پڑے

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزراء بجلی کی قیمتوں اور گیس کی عدم فراہمی پر پھٹ پڑے۔

ذ رائع کے مطابق شیریں مزاری نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ کابینہ نے صحافی مدثر نارو کی فیملی کی ہر ممکن مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی کابینہ صحافی کی بازیابی کیلئے اقدامات کرے گی۔

شیریں مزاری آج وفاقی کابینہ کے فیصلے سے متعلق معزز عدالت کو آگاہ کریں گی۔ اجلاس میں وزیر اعظم کےمشیرملک امین اسلم کی تعریفیں کی گئیں۔

وزراء نے کہا کہ ہماری حکومت کے دو ہی کریڈٹ ہیں ایک کلائمیٹ چینج سے متعلق کام اور دوسرا کورونا پر قابو پانا۔ یہ کہاگیا کہ ملک امین اسلم نے بہترین کام کیا جس کا عالمی دنیا میں اعتراف ہوتا ہے۔

زرتاج گل یہ سب خاموشی سے سنتی رہیں۔ پرویز خٹک نے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان پر دل کی بھڑاس نکال دی۔

وزراء نے کہا کہ وزیراعظم صاحب ہم اپنے حلقوں میں کیسے جائیں لوگ سکیموں کا پوچھتے ہیں۔ گرمیوں میں بجلی نہیں ملتی اور سردیوں میں گیس کا مسئلہ ہوتا ہے۔

تازہ ترین