• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رضا کار یت کمیونٹی کی ترقی کیلئے مضبوط ہے، ظاہر شاہ طورو

پشاور ( وقائع نگار )پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبل ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے رضا کار یت کمیونٹی کی ترقی کیلئے مضبوط ترین ستونوں میں سے ایک ہے جو مشترکہ مقصد کیلئے لوگوں کو شامل کرکے معاشرے میں مثبت سماجی تبدیلی لاتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ پشاور یونیورسٹی میں عالمی یوم رضا کار کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ایک رضا کار نسلی مذہبی صنفی یا کسی قسم کے تعصب سے بالا تر ہوکر انسانیت کی بہتری کیلئے کام کرتا ہے اور لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کی کوشش کرتا ہے معاشرے میں فلاح اور ہم آہنگی لان ےکی راہ ہموار کرتا ہے اگر صحیح طریقے سے چلایا جائے تو رضار کاریت کمیونٹی کی تبدیل یاور بہتری کیلئے ایک انتہائی طاقتور اور متحرک قوم بن سکتی ہے عالمی یوم رضا کا انعقاد 1985 ء سے پوری دنیا میں کیا جاتا ہے تمام ممالک اور تنظیمیں اس دن کو اس مقصد سے مناتے ہیں تاکہ رضا کار تنظیموں اور رضا کار وں کو ایک موقع فراہم ہو تاکہ وہ اپنی علاقائی قومی اور بین الاقوامی طورپر کئے گئے اقدامات کو اجاگر کیا جاسکیں ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کرنے سے دلی اطمینان حاصل ہوتا ہے کسی بھی ناگہانی آفت میں پاکستانی عوام بالخصوص نوجوانوں نے رضا رکاریت کے جذبے سے سرشار ہوکر ریلیف سرگرمیوں میں حصہ لیا ہم خوش قسمت قوم ہیں کہ ہم اس مذہب کے پیروکار ہیں جو رضاکارانہ کام کی تبلیغ اور احترام کرتی ہے رضار کا درد ل رکھنے والے لوگ ہوتے ہیں جو اپنا وقت اور مہارت ایک مضبوط معاشرہ بنانے میں صرف کرتے ہیں اور ایسے لوگوں کی وجہ سے ملک میں معاشرتی اور انقلابی تبدیلی ممکن ہے انہوں نے کہا کہ تمام رضا کاروں اور رضاکار تنظیموں بشمول سی این ایچ ڈی ہلال احمر پاکستان ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئر اور یو این کا شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اس پر وقار تقریب کا اہتمام کیاگیا اور بلاشبہ یونیورسٹی آف پشاور کے سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین ٗسٹاف اور طلباء کا کردار اس سرگرمی کو کامیاب بنانے میں نہایت اہم کردار ادا کیا ہے تقریب سے این سی ایچ ڈی کے صوبائی ڈائریکٹر آپریشن اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خاص کر تعلیم ٗصحت ٗماحولیات ٗصفائی ٗشجر کاری او قدرتی آفات کے وقت نمایاں خدمات سرانجام دینے والے رضا کاروں میں توصیفی اسناد تقسیم کی گئیں تقریب کے آخر میں رضاکار یت کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے یونیورسٹی میں واک کا اہتمام کیا گیا۔
تازہ ترین