• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہتکِ عزت کیس: وزیرِ اعظم عمران خان ای کورٹ میں پیش


اسلام آباد کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن ای کورٹ میں ہتکِ عزت کیس کی سماعت کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان بذریعہ ویڈیو لنک پیش ہوئے۔

کیس کی سماعت اسلام آباد کی عدالت کے جج محمد عدنان نے کی۔

مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف نے وزیرِ اعظم عمران خان پر شوکت خانم اسپتال کے فنڈ میں غیر شفافیت کا الزام لگایا تھا جس پر وزیرِ اعظم نے خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔

وزیرِ اعظم اپنے وکیل سینیٹر ولید اقبال کی موجودگی میں ای کورٹ میں پیش ہوئے۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ای کورٹ سے عدالتی کارروائی چلانا ایک خوش آئند اقدام ہے، اس کارروائی میں وقت اور پیسے دونوں کی بچت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ای کورٹ سے کارروائی کیسز کو وقت پر نمٹانے میں معاون ثابت ہو گی۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ شوکت خانم ٹرسٹ دنیا میں منفرد اور واحد مفت کینسر کے علاج کا اسپتال چلا رہی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ فلاحی منصوبے پر جھوٹے الزامات لگا کر سیاست کے لیے استعمال کرنا افسوس ناک ہے، عدالت سے امید ہے کہ وہ ایسے الزامات پر مثالی فیصلہ دے گی۔

تازہ ترین