مسلم لیگ ن کےصدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ گزشتہ تین سال میں کسان اور زراعت کو بے تحاشا نقصان پہنچا ہے، دیہات میں شہروں سے زیادہ مہنگائی ہے، کسان کی فی کس آمدن کم ہوئی، گندم اور چینی بھی آج باہر سے منگوائی جارہی ہے۔
کسانوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کسانوں، ہاریوں اور زمین کو آباد کرنے والوں کا وطن ہے، اس کی ترقی زراعت کی ترقی سے وابستہ ہے، پاکستان کو سبز انقلاب کی ضرورت ہے، کسان خوش حال ہوگا تو پاکستان خوش حال ہوگا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے کسانوں اور زراعت کی ترقی کے لئے مثالی کام کیا، کسانوں کو اربوں روپےکا کسان پیکیج اور بلاسود قرضے دیے، کھیت سے منڈیوں تک سڑکوں کے جال بچھائے گئے۔