• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اومیگا تھری سپلیمنٹس کے استعمال کا بہترین وقت کیا ہے؟ ماہرین نے بتا دیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈز جسم کے لیے انتہائی ضروری ہیں جو دماغی کارکردگی بہتر بنانے، دل کی صحت برقرار رکھنے، سوزش کم کرنے اور مختلف دائمی بیماریوں کے خطرات گھٹانے میں مدد دیتے ہیں۔

تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ یہ چکنائی پر مبنی سپلیمنٹس جسم میں بہتر طور پر صرف اس وقت جذب ہوتے ہیں جب انہیں چکنائی والے کھانے کے ساتھ لیا جائے، ایسی غذاؤں میں انڈے، خشک میوہ جات، زیتون کا تیل، دہی اور ایواکاڈو شامل ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق اگر انہیں خالی پیٹ کے بجائے غذا کے ساتھ لیا جائے تو ان کے جذب ہونے کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ان سپلیمنٹس کے استعمال کا بہترین وقت ناشتہ یا دوپہر کا کھانا ہے تاکہ دن بھر جسم کو توانائی اور ذہنی کارکردگی میں مدد مل سکے۔

بعض افراد ان سپلیمنٹس کو رات کے وقت بھی استعمال کرتے ہیں تاکہ نیند کے معیار میں بہتری آئے۔

اگر کسی کو معدے کی تیزابیت یا تکلیف محسوس ہو تو خوراک کو 2 حصوں میں تقسیم کر کے لینا بہتر ہے۔

طبی ماہرین مزید مشورہ دیتے ہیں کہ معیاری سپلیمنٹس کا انتخاب کیا جائے، مقررہ مقدار سے زیادہ استعمال نہ کیا جائے اور مستقل مزاجی کے ساتھ اسے روزانہ معمول کا حصہ بنایا جائے۔

اس کے علاوہ قدرتی غذاؤں جیسے السی کے بیج، اخروٹ اور چیا سیڈز کو بھی خوراک میں شامل کرنا فائدہ مند ہے۔

صحت کے ماہرین کے مطابق کسی بھی قسم کے سپلیمنٹس کے استعمال سے پہلے طبی مشورہ ضرور لینا چاہیے، خاص طور پر حاملہ خواتین، شوگر اور بلڈ پریشر کے مریضوں کو سپلیمنٹس کے معاملے میں احتیاط برتنی چاہیے۔


نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کے لیے شائع کیا گیا ہے، صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔

صحت سے مزید