• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امید ہے امریکا ایران جنگ بندی مذاکرات کا مومینٹم برقرار رکھیں گے: چینی وزارتِ خارجہ

چینی دفترِ خارجہ— فائل فوٹو
چینی دفترِ خارجہ— فائل فوٹو

چینی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ امریکا و ایران جنگ بندی مذاکرات کا مومینٹم برقرار رکھیں گے۔

چینی وزارتِ خارجہ نے ایران سے متعلق جاری کشیدگی پر ایک بیان میں کہا ہے کہ امید کرتے ہیں کہ آبنائے ہرمز میں جہازوں کی معمول کی آمد و رفت جلد از جلد بحال ہو جائے گی۔

چینی حکام نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ امریکا و ایران جنگ بندی مذاکرات کی رفتار برقرار رکھیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چین سے آنے والے ایرانی بحری جہاز پر امریکا کے حملے کے بعد ایران نے مذاکرات کو امریکی ناکہ بندی کے خاتمے سے مشروط کر دیا تھا۔

دریں اثناء گزشتہ روز چین نے امریکا کی جانب سے ایرانی کارگو جہاز قبضے میں لینے کے اقدام پر تشویش ظاہر کی تھی۔

ترجمان چینی وزارتِ خارجہ نے کہا تھا کہ جہاز کو زبردستی روکے جانے پر تشویش ہے، امریکا ایران مذاکرات نازک مرحلے پر ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید