اسلام آباد (حنیف خالد) سنگا پور کے بعد اٹالین کمپنی نے بھی پاکستان کو ایل این جی کی فراہمی سے انکار کر دیا ہے۔
اٹالوی کمپنی ENI نے عالمی قیمتیں بڑھنے کے بعد پاکستان کو چھ چھ سو ایم ایم سی ایف ڈی گیس مہیا کرنے کے معاہدے کی شق نمبرMagour Four کو نافذ کر دیا۔
اس شق کے تحت عالمی سپلائر خریدار ملک کو ایل این جی کی فراہمی سے انکار کر سکتے ہیں لیکن انہیں معاہدے میں درج اس شق کے تحت پنالٹی ادا کرنا پڑے گی‘ اگر کوئی عالمی کمپنی پاکستان کو معاہدہ کرکے گیس سپلائی کرنے سے انکار کریگی تو اسکی زرضمانت دوسرا فریق ضبط کر لے گا۔
اٹلی کی ای این آئی کمپنی کے معاہدے میں گیس کی عدم سپلائی کرنے والی کمپنی کی جمع کرائی گئی 3 ملین ڈالر کی ضمانت پاکستان ضبط کر لے گا ۔