• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بختاور بھٹو نے اپنے یادگار 2021 کی یاد تازہ کردی

فوٹو، بختاور بھٹو انسٹاگرام
فوٹو، بختاور بھٹو انسٹاگرام

سابق صدر آصف زرداری و بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے سال 2021 کے یادگار لمحات پر مبنی ایک ویڈیو جاری کی ہے۔

بختاور بھٹو کی رواں برس کے آغاز میں شادی ہوئی تھی، اور اکتوبر میں بختاور اور محمود چوہدری کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

بختاور بھٹو کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو میں اُن کی شادی کی تقریبات، رسمیں، محمود چوہدری کے ہمراہ سیلفیز، میر حاکم کی پیدائش و دیگر ایسے ہی یادگار لمحات کو حصہ بنایا گیا ہے۔

بختاور بھٹو نے انسٹاگرام پر ویڈیو جاری کی اور ساتھ کیپشن میں محمود چوہدری اور میر حاکم کو ٹیگ کرتے ہوئے الحمد اللّٰہ لکھا۔

بختاور کے ہاں بیٹے کی ولادت بھی رواں سال دبئی میں ہوئی تھی اور سابق صدر آصف علی زرداری پہلی بار نانا اور بلاول ماموں بنے۔

خاص رپورٹ سے مزید