• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامن ویلتھ گیمز کوئین بیٹن، کراچی میں یادگار اور شاندار تقریبات

دنیائے کھیل کے سب سے بڑے کھیلوں کے مقابلے اولمپکس کے بعد کامن ویلتھ گیمز میں دنیا بھر کے کھلاڑی ایکشن میں نظر آتے ہیں، جس سے دولت مشترکہ کے ملکوں میں یک جہتی اور اتحاد کو فروغ ملتا ہے، کامن ویلتھ گیمز کی ابتداء 1930 میں کینیڈا سے ہوئی ،21 کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی کینیڈا، برطانیہ، آسڑیلیا، جمیکا، اسکاٹ لینڈ، نیوزی لینڈ، ملائشیاء اور بھارت کرچکے ہیں، اگلے سال بر منگھم میں ایک بار پھر یہ مقابلے ہوں گے جس کی روایتی کوئینزبیٹن ریلے تین دن تک پاکستان کے سفر پر رہی جس کی شہر قائد میں ہونے والی تقریبات یاد گار ہونے کے ساتھ ساتھ شان دار بھی رہی۔ 

جس کو ملکی میڈیا میں بھر پور کوریج ملی، غیر ملکی میڈیا میں بھی کوئین بیٹن ریلے کی پاکستان آمد کی خبروں کو اہمیت دی گئی، اس کی ہر تقریب پر وقار اور پر کشش رہی،حقیقت بھی یہ ہے کہ کراچی شہر جو ایک طویل عرصے تک امن اومان کے حوالے سے دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بنا ہوا تھا، اب اس کی رویات ایک بار پھر بحال ہونا شروع ہوچکی ہے، کراچی میں ہونے والی تقریبات سے دنیا بھر میں کراچی اور پاکستان کے حوالے سے مثبت پیغام گیا ہے۔ 

ان تمام پر گروام کے انعقاد میں حکومت سندھ اور کراچی کی انتظامیہ نے جو تعاون کیا وہ مثالی ہے ، یہ حکومت سندھ کی کھیلوں سے دل چسپی اور محبت کا اظہار بھی ہے، پاکستان میں مقیم قائم مقام بر طانوی ڈپٹی ہائی کمشنر مارٹن ڈاوسن نے کہا کہ ریلے پاکستان آنے سے آمد سے خوشگوار تاثر جائیگا، کھیلوں میں پاکستان کی کارکردگی قابل قدر ہے،ہم کھیل کے شعبے میں بہتری کے لئے پاکستان کی ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہیں، ریلے کی تقریبات کے انعقاد کے سلسلے میں پی او اے نے جو کمیٹی قائم کی تھی اس نے جس انداز میں اپنی ذمے داری نبھائی وہ قابل ستائش ہے۔

رٹش ڈپٹی ہائی کمیشن کراچی میں کامن ویلتھ گیمز کوئنز بیٹن کی حوالگی کی پروقار تقریب ہوئی جس میں قائم قام برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن مارٹن داؤسن نے بیٹن کامن ویلتھ گیمز ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر جنرل(ر) عارف حسن کے حوالے کی تقریب میں سابق عالمی اسکواش چیمپئن جانگیرخان، سابق قومی ہاکی کپتان حسن سردار، رشید الحسن، بہرام آواری، باکسر مہراللہ، باکسر ارشدحسین،خاتون کراٹے چیمپئن کلثوم ہزارہ، پیرا اور اسپیشل ایتھلیٹس نے بھی بیٹن کو تھاما۔

امریکی ادارے گلوبل اسپورٹس کے کرکٹرز بنیفٹ فنڈ پروگرام کے تحت سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ناصر شاہ کو پانچ لاکھ روپے دئیے گئے۔ تصویر میں سابق کپتان یونس خان، جلال الدین اور نعیم الحق موجود ہیں
امریکی ادارے گلوبل اسپورٹس کے کرکٹرز بنیفٹ فنڈ پروگرام کے تحت سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ناصر شاہ کو پانچ لاکھ روپے دئیے گئے۔ تصویر میں سابق کپتان یونس خان، جلال الدین اور نعیم الحق موجود ہیں

اس موقع پر سی جی اے پاکستان کے سیکریٹری محمد خالد محمود،آرگنائزنگ کمیٹی کی چیئرپرسن فاطمہ لاکھانی، معروف فنکار زیبا شہناز، سعود، جویریہ سعود سمیت دیگر ممتاز شخصیات بھی موجود تھیں، کوئین بیٹن کاسفر سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی سے شروع ہوا۔

یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین میمن نے خیرمقدم کیا ، مزار قائد آمد کے موقع پر کامن ویلتھ گیمز ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر لیفٹنٹ جنرل (ر) سید عارف حسن نے کوئینز بیٹن وزیراعلیٰ سندھ کے حوالے کی جس کے بعد وزیر اعلی سندھ نے بیٹن کمشنر کراچی محمداقبال میمن کے سپرد کی سابق قومی ہاکی کپتان ناصر علی، سمیر حسین، اولمپیئن ارشد ندیم، طلحہ طالب، انٹرنیشنل ریسلر انعام بٹ، خاتون کراٹے چیمپئن کلثوم ہزارہ بھی موجود تھے،کا من ویلتھ گیمز کی کوئین بیٹن ریلے کی ککری گراؤنڈ میں منعقدہ تقریب کے بعدکراچی کا سفر مکمل ہوا،بیٹن کو کراچی گرامراسکول بھی لے جایا گیااسکول کی قائمقام پرنسپل منیزہ شیخ، اساتذہ اور طلباء و طالبات نے بیٹن کااستقبال کیا۔ 

تقریب میں سی جی اے پاکستان کے صدر سید عارف حسن، قائمقام برٹش ڈپٹی ہائی کمیشن مارٹن ڈاوسن نے شرکت کی اس موقع پر سید عارف حسن نے بیٹن اسکول کی قائمقام پرنسپل کے سپرد کی جس میں نامور شخصیات نے شر کت کی ، ککری گراؤنڈ میں ارشد ندیم، طلحہ طالب، مہراللہ، حیدرعلی اورکلثوم ہزارہ بیٹن کے ساتھ بگھی میں سواری کرتے ہوئے گراؤنڈ میں داخل ہوئے۔ 

صوبائی وزیر سعید غنی سجاس کی تقریب میں جمیل احمد کو بہترین کرکٹ آرگنائزر کا ایوارد دےرہے ہیں
صوبائی وزیر سعید غنی سجاس کی تقریب میں جمیل احمد کو بہترین کرکٹ آرگنائزر کا ایوارد دےرہے ہیں

 اس موقع پر سندھ رینجرز کے بینڈز نے ملی نغموں کی دھنیں پیش کرکے سماں باندھ دیا کراٹے، باکسنگ اورفٹبال کے کھلاڑیوں نے نمائشی میچزکھیلے اس موقع پر گراؤنڈ میں لیاری کاروایتی رقص لیوابھی پیش کیا گیا جبکہ جا فا اکیڈی کی کپتان اورایشین فٹبال کنفیڈریشن میں پاکستان کی یوتھ سوشل ایمبیسڈر اقصاء محمد داؤد نے دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ ڈنکی کارٹ پر بیٹن کے ساتھ گراؤنڈ کاچکر لگایا، کوئین بیٹن پاکستان کے بعد مالدیپ کے سفر پر روانہ ہوگئی، بیٹن مجموعی طور269 دنوں میں 90 ہزارمیل کافاصلہ طے کرتے ہوئے دولت مشترکہ کے 72 ممالک میں جائے گی ۔

اسپورٹس سے مزید