لوٹن (نمائندہ جنگ) لوٹن میں تقریب شعر خوانی (پوٹھواری ) منعقد ہوئی جس میں ممتاز شعرا خان مجتبی خان، راجہ امجد ایاز اور فنکاروں نے حصہ لیا، اسٹیج سیکرٹری کے فرائض راجہ محمد اکمل نے انجام دئیے، تقریب کا آغاز شمروز کیانی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا،تقریب رات گئے تک جاری رہی اور کشمیری پوٹھواری شعر خوانی کے شوقین لطف اندوز ہوتے رہے۔ اس موقع پر ڈھولک بھی بجائی گئی ،تقریب براہ راست آزاد کشمیر اور خطہ پوٹھوار میں یو ٹیوب پر دکھانے کا اہتمام کیاگیا تھا،محفل میں کونسلر راجہ وحید اکبر، راجہ شکیل حیدر ، ملک ابرار، سردار نبیل ، چوہدری نواز کے علاوہ آزاد کشمیر اور پاکستان خطہ پوٹھوار کی لوٹن اور دیگر علاقوں سے شخصیات نے شرکت کی۔