کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سپریم کورٹ نے پاکستان پوسٹ آفس میں اسسٹنٹ انجینئر کی ترقی میں امتیازی سلوک کے خلاف پاکستان پوسٹ آفس کو نوٹس جاری کردیئے۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ میرا موکل محمد عاصم میرٹ پر پورا اترتا تھا لیکن محکمے نے میرے موکل کی جگہ کم اہلیت والے فرد کو ترقی دی۔ استدعا ہے اسسٹنٹ انجینئر کے عہدے پر ترقی کا حکم دیا جائے۔