• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی معاشی دباؤ ایران کو جنگی ردعمل پر مجبور کر سکتا ہے، ماہرین کو خدشہ

کراچی (نیوز ڈیسک) ماہرین نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ امریکی معاشی دباؤ ایران کو جنگی ردعمل پر مجبور کر سکتا ہے۔ ایران کیخلاف نئی معاشی کارروائی، اکنامک ڈی ڈےسے موسوم، تہران نے جنگ کا اگلا مرحلہ قرار دیدیا۔ تجزیہ کار وں کا کہنا ہے ایران پہلے ہی شدید معاشی مشکلات کا شکار، نئی امریکی پابندیوں سے فوجی کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ہے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکا کی جانب سے ایران کی معیشت کو مزید کمزور کرنے کے لیے نئی پابندیوں اور معاشی اقدامات کے اعلان کے بعد ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ مہم فوجی کشیدگی کم کرنے کے بجائے اسے بڑھا سکتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید