اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد ) آزاد کشمیر کی 46 رکنی نئی قانون ساز اسمبلی نے منگل کو اپنے باقاعدہ اجلاس میں دو تہائی سے کچھ زیادہ ووٹوں کی اکثریت سے اسپیکر کا انتخاب کر کے آئندہ کے لئے 1974 ایکٹ سمیت آئین میں ترامیم کے لئے زمین ہموار کر لی جن ترمیمات کے بارے میں الیکشن مہم کے دوران باز گشت سنائی دیتی رھی، نئی اکثریتی جماعت پاکستان مسم لیگ ( نون) اور ان کی ہم خیال ریاستی قوتوں نے اپنا ڈپٹی اسپیکر بھی اجلاس سے منتخب کرا لیا، منگل 25 اگست 2026 کی سہ پہر ہونے والے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ذریعے ایک مستحکم سیاسی حکومت قائم ھونے سے گزشتہ کچھ عرصے سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال مکمل طور پر ختم ھو جائے گی۔