کراچی (نیوز ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے سرحد یونیورسٹی میں پیش آنے والے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وردی میں موجود شخص پر حملہ اور وردی پر ہاتھ ڈالنا انتہائی افسوسناک ہے، یونیفارم پہننے والے شخص کا بھی خاندان اور عزتِ نفس ہوتی ہے۔میری اطلاع کے مطابق بانی کو اسپتال منتقل کرنے کا پلان آخری لمحے میں تبدیل کیا گیا، اگر ایسا نہ ہوتا تو معاملات کافی آگے بڑھ چکے تھے۔