لاہور(خالدمحمودخالد) بھارت میں امریکی سفیر سرجیو گور نے بھارتی میڈیا پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا میں سنسنی خیزی کی انتہا ہے ، خبر، تجزیے اور حقیقت کا فرق مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے. ایک بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ شام 6 بجے 8 اور رات 10 بجے 12 افراد بیک وقت چیختے ہیں، یہ نیوز شو ہے یا شور شرابا بھارتی ٹاک شوز کی چیخ و پکار میں گفتگو سمجھنا بالکل ناممکن ہوچکا ہے۔