• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کو عالمی معیشت سے کاٹنے کیلئے امریکا کو کن ممالک پر دباؤ ڈالنا ہوگا؟

کراچی (نیوز ڈیسک) ایران کو عالمی معیشت سے کاٹنے کے لیے امریکا کن ممالک پر دباؤ ڈالنا ہو گا؟چین اورعراق، ایران کے اہم ترین معاشی شراکت دار، امارات درآمدات کا سب سے بڑا ذریعہ، ترکی بھی اہم سپلائی روٹ، بھارت اور یورپی یونین کیساتھ تہران کی تجارت نسبتاً محدود ہوچکی ،2024میں ایران نے 56ارب ڈالر کی اشیا برآمد کیں۔2024 میں چین14.58،عراق 11.7 ، امارات 7.16 ،ترکیہ 6.1اور افغانستان 2.3 ارب ڈالر برآمدات کے ساتھ نمایاں رہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے ایران کو عالمی معیشت سے مزید الگ تھلگ کرنے کے لیے ’’آپریشن اکنامک آؤٹ کاسٹ‘‘ کے تحت تقریباً 60 اداروں، افراد اور بحری جہازوں پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید