• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ کمیٹی نے رہائشی منصوبوں کی جلد تکمیل کی ہدایت کردی

اسلام آباد( رانا غلام قادر ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے پی ایچ اےایف اور ایف جی ای ایچ اے کے رہائشی منصوبوں کی جلد تکمیل و مسائل کے فوری حل کی ہدایت کردی، کمیٹی نے ہدایت کی کہ سرکاری رہائش گاہوں کی الاٹمنٹ سے متعلق تمام معاملات میں مکمل شفافیت، میرٹ اور قانون کی حکمرانی کی سختی سے پابندی کو بھی یقینی بنایا جائے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس کا اجلاس منگل کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں سینیٹر ناصر محمود کی زیر صدارت منعقد ہواجس میں پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤنڈیشن (پی ایچ اے-ایف) اور وفاقی سرکاری ملازمین ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) کے زیر انتظام طویل عرصے سے زیر التوا رہائشی منصوبوں پر عملدرآمد رپورٹس اور پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید