کراچی ( اسٹاف رپورٹر)عبدالواحدسیٹھی نے نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) کے قائم مقام صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ یہ تقرری بینک کے سابق صدر و سی ای او کی مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد کارپوریٹ گورننس ریگولیٹری فریم ورک کے تحت فنانس ڈویژن کی جانب سے کی گئی ہے۔عبدالواحد سیٹھی کو پاکستان کے سرکاری اور نجی شعبوں میں تین دہائیوں سے زائد کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔