• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش کا مکہ معاہدے میں شمولیت پر غور، بھارت سے تعلقات کا امتحان

کراچی (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش کا مکہ معاہدے میں شمولیت پر غور، بھارت سے تعلقات کا امتحان، سعودی عرب نے بنگلہ دیش کو شمولیت کی دعوت دی،ڈھاکا کا کہنا ہے اسلامی ممالک کے دفاعی انتظام میں شامل ہونا قابلِ غور ہے،بنگلہ دیشی شمولیت سب سے زیادہ بھارت کیلئے پریشان کن، بنگلہ دیشی ماہرین نے بتایاکہ کسی ملک کی ناراضی نہیں، ملکی مفاد کو ترجیح دینا ہوگی۔برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش نے سعودی عرب، ترکی اور پاکستان کے درمیان رواں ماہ طے پانے والے مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت پر غور شروع کردیا ہے، جبکہ سعودی عرب کی جانب سے ڈھاکا کو باضابطہ دعوت دیے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

اہم خبریں سے مزید