لاہور( نمائندہ خصوصی)چیئرمین ساجد احمد خان بھٹی کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی گوجرانوالہ اور گجرات کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ کے دوران چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی ساجد احمد خان بھٹی نے کہا ہے کہ قانون سے کوئی بالا تر نہیں۔ تمام ادارے پی اے سی کو جواب دہ ہیں ۔