لاہور(خصوصی نمائندہ)سابق وزیراعلی پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف کی لاہور میں اپنے حلقے میں بھرپور مصروفیت رہی۔ سابق وزیراعلی پنجاب اظہار افسوس کرنے کے لئے متعدد پارٹی ورکرز کے گھر گئے۔ گوالمنڈی میں خواجہ ایوب کے بیٹے کی وفات پر اظہار تعزیت اور دعائے مغفرت کی اس کے بعد اندرون شہر میں موچی دروازے اکبری منڈی میں خواجہ بشارت کے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت اور ملاقات کی۔ وہاں سے سابق وزیراعلی پنجاب ہاشم شاہ کی اہلیہ کی رحلت پر اظہار تعزیت اور دعائے مغفرت کرنے ان کے گھر گئے۔ بعدازاں سابق وزیراعلی پنجاب نے اپنے پولیٹکل سیکرٹری کبیر تاج کی والدہ کی عیادت بھی کی۔