لاہور (نیوزرپورٹر) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرزیونین سی بی اے کے زیراہتمام نیشنل گرڈز کمپنی پاکستان کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی۔ پاکستان بھر سے نو منتخب عہدیداروں سے خورشید احمد جنرل سیکرٹری یونین نے حلف لیا- اس موقع پر انہوں نے کہا یونین آپ کی بھرپور حمایت و رہنمائی کرے گی اور ملازمین کو درپیش مسائل کو حل کروائے گی