• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمران طبقے نے مہنگائی اور ٹیکسوں نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ،جاوید قصوری

لاہور (نیوزرپورٹر ) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ ملک میں معاشی ناہمواری، مہنگائی، بے روزگاری اور بڑھتی ہوئی لاقانونیت نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنا دی ہے۔ بجلی اور گیس کے ہوش ربا بلوں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور نت نئے ٹیکسوں نے عوام کی قوتِ خرید ختم کرکے رکھ دی ہے، جبکہ دوسری جانب بااثر اور صاحبِ اختیار طبقے کو حاصل مراعات اور ٹیکسوں میں چھوٹ کے باعث معاشی انصاف کا تصور کمزور ہو رہا ہے۔ حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کے بجائے اپنے اخراجات اور مراعات میں کمی کریں اور ملک کے غریب و متوسط طبقے کو حقیقی ریلیف فراہم کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ میںآج ہونیوالے جماعت اسلامی کے جلسہ عام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئےکیا۔
لاہور سے مزید