• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی یونیورسٹی میں فضائی آلودگی کے اسباب اور پھیلاؤ پر تحقیق کے لیے نیا مرکز قائم

لاہور(خبرنگار)لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز نے پنجاب میں فضائی آلودگی کے اسباب کی نشاندہی کیلئے سینٹر فار ایئر پولیوشن اینڈ انوائرنمنٹ قائم کر دیا۔ اس مرکز کے قیام کیلئے Coefficient Giving نے مالی امداد فراہم کی ہے، جس کے تحت کئی سال پر محیط تحقیقی مطالعہ کیا جائے گا۔ پنجاب کے مختلف مقامات پر ہونے والی اس تحقیق کا مقصد یہ معلوم کرنا ہے کہ فضائی آلودگی کن ذرائع سے پیدا ہوتی ہے اور ہر ذریعہ ہوا کو کتنا آلودہ کرتا ہے۔ منصوبے میں فضائی آلودگی کے کیمیائی تجزیے کے لیے جدید ترین لیبارٹری کا قیام بھی شامل ہے۔
لاہور سے مزید