لاہور(کرائم رپورٹر سے)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے نقدی موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا جبکہ گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔ نواب ٹاؤن میں شکیل احمد سے 4 لاکھ 72 ہزار اور موبائل فون، لیاقت آباد میں شہزاد علی سے 4 لاکھ 47 ہزار اور موبائل فون، شادمان میں طارق محمود سے 4 لاکھ 17 ہزار اور موبائل فون جبکہ گلشن اقبال میں وجاہت حسین سے 3 لاکھ 92 ہزار موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ فیصل ٹاؤن میں علی رضا اور مناواں میں بلال احمد کی گاڑیاں جبکہ اقبال ٹاؤن میں عثمان علی، غالب مارکیٹ میں وقاص احمد اور مغل پورہ میں زاہد حسین کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔