• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاتریوں کی مہمان نوازی کیلئے ہمہ وقت تیار، سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ

لاہور(خبرنگار) سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ ناصر مشتاق نے سکھ یاتریوں کی سہولت اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے چونا منڈی لاہور میں واقع گوردوارہ جنم استھان گورو رام داس جی کی توسیع کا اعلان جبکہ بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کو گورو رام داس جی کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ متروکہ وقف املاک بورڈ یاتریوں کی مہمان نوازی اور سہولتوں کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام منعقدہ تقریب میں پاکستان بھر سے سکھ یاتریوں کے علاوہ برطانیہ، امریکہ اور کینیڈا سے آئے ہوئے سکھ عقیدت مندوں نے بھی شرکت کی۔
لاہور سے مزید