• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سندھ کا رہیریٹیج اینڈ اربن ری جنریشن کے مختلف ترقیاتی و بحالی منصوبوں کا دورہ

لاہور (خصوصی رپورٹر) گورنر سندھ، سید نہال ہاشمی نے راشد نصراللہ، سیکریٹری برائے میاں نواز شریف؛ میاں مرغوب، معروف سیاست دان؛ طاہر فاروق، ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے اور نجم الثاقب، ڈائریکٹر جنرل پی ڈبلیو سی اے کے ہمراہ لاہور ہیریٹیج اینڈ اربن ری جنریشن منصوبے کے تحت جاری مختلف ترقیاتی و بحالی منصوبوں کا دورہ کیا۔ اس دورے میں نیلا گنبد اسکوائر، دہلی گیٹ مصالحہ مارکیٹ، شاہی حمام اور وزیر خان چوک شامل تھے۔ اس موقع پر گورنر سندھ کو جاری تحفظِ آثار، بحالی اور شہری بہتری کے کاموں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی ڈبلیو سی اے نجم الثاقب نے کہا کہ لاہور ہیریٹیج اینڈ اربن ری جنریشن (ایل ایچ اے آر )منصوبہ حکومتِ پنجاب کے اس عزم کا عکاس ہے کہ لاہور کی تاریخی شناخت کو محفوظ بنانے کے ساتھ ساتھ پائیدار شہری ترقی کو بھی فروغ دیا جائے۔
لاہور سے مزید