لاہور (خصوصی رپورٹر)کمشنر لاہور نعمان یوسف سے صدر لاہور چیمبر آف کامرس علی حسام اصغر نے ملاقات کی۔ کمشنر لاہور نعمان یوسف نے کہا ہے کہ اقتصادی و تجارتی ترقی و پالیسی میں لاہور چیمبر آف کامرس و انڈسٹریز کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس و انڈسٹریز کے ساتھ مستحکم رابطہ و معاونت کیلئے تمام ضروری اقدامات کررہے ہیں۔