• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت پنجاب پُرامن معاشرے کے قیام کیلئے کوشاں، سلمان رفیق

لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ حکومت پنجاب شدت پسندی کے خاتمے اور پُرامن معاشرے کے قیام کیلئے کوشاں ہے صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ داخلہ پنجاب میں سینٹر آف ایکسیلینس برائے انسدادِ انتہا پسندی کے بورڈ آف گورنرز کا پانچواں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، سیکرٹری قانون آصف بلال لودھی، سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ شعبہ نفسیات کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر علی مدیح ہاشمی نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں بورڈ آف گورنرز کے چوتھے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی جبکہ متعلقہ حکام نے عملدرآمد رپورٹ پیش کی۔ بورڈ نے سینٹر آف ایکسیلینس کیلئے فنڈ کے قیام اور 500 ملین روپے کی سیڈ منی کی منظوری دی۔
لاہور سے مزید