• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ میں جونیئر جج کی تقرری کیخلاف وکلا آج ملک بھر میں ہڑتال کرینگے

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) ملک بھر کی وکلاء کی نمائندہ تنظیموں کے فیصلہ کی روشنی میں آج وکلاء ملک گیرہڑتال کرتے ہوئے ضلعی عدلیہ سے لیکر سپریم کورٹ تک کی کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے ،یا درہے کہ 3جنوری کو پاکستان بار میں سپریم کورٹ، چاروں صوبائی اور اسلام آباد بار کونسل اور پانچوں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشنز کے نمائندہ ا جلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا تھا کہ اگر لاہور ہائی کورٹ کی جج ،جسٹس عائشہ اے ملک کی سپریم کورٹ میں تقرری کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے 6جنوری کو اجلاس کی طلبی کا حکم واپس یا ملتوی نہ کیا گیا تو ملک بھر کے وکلاء 6 جنوری کو سپریم کورٹ سے لیکر ماتحت عدالتوں تک کی کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے ۔

اہم خبریں سے مزید