• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اسپتالوں پر دباؤ، سپریم کورٹ کی 45 ہزار جونیئر ڈاکٹروں کو کام کی اجازت

نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر سپریم کورٹ نے 45ہزار جونیئر ڈاکٹروں کے داخلے کے عمل کو کلیئر کرتے ہوئے ان کو سرکاری اسپتالوں میں کام کرنے کی اجازت دے دی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہیلتھ ورکرز کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے اسپتالوں میں طبی عملے کی تعداد میں اضافے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ یہ ہیلتھ ورکرز گذشتہ ایک ماہ سے احتجاج کر رہے تھے۔ بھارت میں جمعے کو کورونا وائرس کے کیسز تقریبا سوا لاکھ تک پہنچ گئے تھے، یہ ایک ہفتے میں کورونا کے کیسز میں پانچ گنا اضافہ ہے۔بھارت میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلتے اومی کرون ویریئنٹ نے ڈیلٹا ویریئنٹ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔وزارت صحت کے اعداد وشمار کے مطابق کورنا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد تین کروڑ 52 لاکھ ہے جبکہ چار لاکھ 83 ہزار 178 افراد اب تی ہلاک ہوئے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید