• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھ ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی، چین میں افغان سفیر مستعفی

کابل (اے ایف پی، جنگ نیوز) چین میں افغانستان کے سفیر نے 6ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگیوں پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔

پیر کے روز جاوید احمد قایم نے اپنے بعد عہدہ سنبھانے والے شخص کو ایک خط میں آگاہ کیا کہ اسٹاف کو کئی ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی ہیں اور فون کالز کے جواب دینے کے لیے صرف ایک ریسپشنسٹ رہ گیا ہے۔ 

انہوں نے ٹوئٹر پر اس بات کی تفصیل بتائی کہ کیسے گذشتہ برس اگست میں طالبان کے اقتدار سنبھانے کے بعد انہیں اسٹاف کو ادائیگیوں کے لیے سفارت خانے کے بنک اکاونٹ سے پیسے نکلوانے پڑے۔ 

جاوید احمد قایم نے افغانستان کی وزارت خارجہ کو یکم جنوری کو لکھا گیا خط، پیر کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔ 

خط میں انہوں نے کہا کہ ’چونکہ ہمیں گذشتہ چھ ماہ سے کابل سے تنخواہیں موصول نہیں ہوئیں، اس لیے ہم نے مالی مسائل کے حل کے لیے سفارت کاروں کی ایک کمیٹی مقرر کی۔

اہم خبریں سے مزید