• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بختاور بھٹو زرداری نے بیٹے کی پیدائش کے تین ماہ مکمل ہونے کا کیک کاٹ لیا

عالمِ اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے بیٹے میر حاکم محمود کی پیدائش کے تین ماہ مکمل ہونے کی خوشی میں کیک کاٹ لیا۔

بختاور بھٹو نے بیٹے کی پیدائش کے تین ماہ مکمل ہونے پر ایک تصویر شیئر کی جس کے ساتھ ہی کیک بھی رکھا ہوا ہے۔

کیک پر لال دل والے ایموجی کے ساتھ ’تین ماہ بڑا‘ تحریر ہے۔

بختاور بھٹو نے  تصویر کے کیپشن کے ساتھ  نظرِ بد کے حوالے سے ایک دعا بھی تحریر کی۔

میں ہر شیطان ، تکلیف دہ جانور اور نظر بدسے محفوظ رہنے کے لیے اللہ کے کامل اور پراثر کلمات کے ذریعے پناہ مانگتی ہوں۔

یاد رہے کہ بختاور بھٹو کے ہاں  10 اکتوبر 2021 کو بیٹے ’میر حاکم محمود‘ کی پیدائش ہوئی تھی۔

بختاور بھٹو گزشتہ برس کے آغاز میں ہی محمود چوہدری کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

خاص رپورٹ سے مزید