• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کی زیر قیادت عوامی اقتدار کی جنگ میں ہر طرح کی قربانی دیں گے، پی پی پی رہنما

لندن ( پ ر ) پیپلزپارٹی یورپ اپنے نوجوان چیئرمین بلاول بھٹو کی لانگ مارچ کی کال کا نہ صرف خیر مقدم کرتی ہے بلکہ اسکی بھرپور تائید اور حمایت کرتی ہے۔ ہمارے نوجوان، بوڑھے، مائیں، بہنیں غرضیکہ تمام کارکن عوام کے حقوق کیلئے سڑکوں پر ہونگے اور چیئرمین بلاول کی قیادت میں عوامی اقتدار کی جنگ میں ہر طرح کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔ان خیالات کا اظہار صدر پیپلزپارٹی یورپ ڈاکٹر ارشاد کمبوہ نے پیپلزپارٹی یورپ کی زوم میٹنگ میں کیا جسکی نظامت کے فرائض ابرار میر سینئر نائب صدر پیپلزپارٹی یورپ نے انجام دیئے۔میٹنگ کا آغاز نائب صدر پیپلزپارٹی یورپ چوھدری رحمت اللہ نے تلاوت کلام پاک سے کیا ۔ڈاکٹر ارشاد کمبوہ، ابرار میر، حافظ عبدالرزاق، سید زاہد عباس شاہ صدر پیپلزپارٹی جرمنی، آصف علی خان صدر PYO یورپ، میاں رؤف آرائیں نائب صدر پیپلزپارٹی یورپ، چوہدری رحمت اللہ نائب صدر پیپلزپارٹی یورپ، خرم کیانی صدر پیپلزپارٹی سویڈن، اصغر شاہد سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی ناروے، محمد ریاض صدر لائرز فورم PYO یورپ، شیر زمان خان صدر PYO جرمنی، شیراز بٹ صدر PYO بلجیم، فرحان خلیل سویڈن نے مشترکہ طور پر قرارداد منظور کی کہ چیئرمین بلاول بھٹو نے بروقت لانگ مارچ کی کال دیکر غریب اور پسے ہوئے عوام میں امید کی کرن جگا دی اور پیپلزپارٹی یورپ اسکی بھر حمایت اور تائید کرتی ہے اور اسکےلیے نہ صرف یورپ بلکہ اسکی کامیابی کیلئے پاکستان میں لوگوں سے رابطے کرکے مثبت نتائج حاصل کریگی۔ تمام مقررین نے کہا کہ ہم پرنٹ، الیکٹرونک اور سوشل میڈیا پر اسکا بھرپور پرچار کرینگے تاکہ عوام کو اسکی افادیت سے بروقت آگاہی ہو۔ اس نااہل حکومت کو ذرہ بھر بھی احساس ذمہ داری نہیں ہے، جسکا ثبوت سانحہ مری میں مجرمانہ غفلت برتنے سے ملتا ہے۔ بے قصور عوام کی ناحق جانیں چلی گئیں اور سلیکٹڈ وزیراعظم اور اسکے وزرا الٹا عوام کو ہی قصوار ٹھہرا نے کی کوشش میں ہیں۔ ان قائدین کا کہنا تھا کہ اب وقت ضائع کیے بغیر مہنگائی کے سونامی اور نااہل حکومت کو روکنا پڑیگا کیونکہ عوام اسکا ناجائز بوجھ مزید نہیں اٹھا سکے گی۔محترمہ شہید بینظیر بھٹو ہمیشہ سمندر پار پاکستانیوں کو پاکستان کے معاملات سے باخبر رکھتی تھیں اور ان سے عملی رابطہ رکھ کر مثبت کردار ادا کرواتی تھیں۔ پیپلزپارٹی یورپ بھی میڈیا کے علاوہ پاکستانی ایمبیسیوں، UNO، EU, Common Wealth جیسے پلیٹ فارم پر بھی اپنی آواز اٹھائے گی۔ انکا کہنا تھا کہ یہ لوٹوں کا مجموعہ پاکستان کو معاشی تباہی پر لے آیا ہے اور ڈر ہے کہ مزید کوئی بڑا نقصان نہ کردیں، لہذا حق کی آواز اٹھانی پڑیگی اور عوام کو 27 فروری بروز اتوار بانی پاکستان حضرت قائداعظم کے مزار کراچی سے دما دم مست قلندر کرنا ہوگا۔ یہ لٹیروں کا ٹولہ اب بھاگنے کی تیاری میں ہے اور پیپلزپارٹی انکا گھیرا تنگ کررہی ہے۔ یہ مافیا اب EVM کے ذریعے ایک اور فراڈ الیکشنز سے ملک پر قابض ہونا چارہاہے جسے ہم ناکام بنا دینگے۔ بلاول بھٹو ہی آئندہ ملک کے وزیراعظم ہونگے جو بھٹو شہید اور بی بی شہید کے مشن کو پایہ تکمیل پہنچائیں گے۔

یورپ سے سے مزید