• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیکٹ چیک، بھارت میں عامر لیاقت سے منسوب یہ ویڈیو کس کی ہے؟

صارفین نے نشاندہی کی کہ یہ ڈانس عامر لیاقت نہیں کررہے بلکہ ڈانس کرنے والا شخص کوئی اور ہے
 صارفین نے نشاندہی کی کہ یہ ڈانس عامر لیاقت نہیں کررہے بلکہ ڈانس کرنے والا شخص کوئی اور ہے

بھارت میں پاکستان کے معروف میزبان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے نام سے منسوب ایک جعلی ڈانس ویڈیو وائرل ہوئی جو دراصل کسی اور کی تھی۔

بھارتی نیوز ایجنسی اور بے شمار نیوز آؤٹ لیٹس نے بھارتی گانے ’ٹپ ٹپ برسا پانی‘ پر ڈانس کی ایک ویڈیو کو عامر لیاقت سے جوڑ دیا۔

یہ خبر جب سوشل میڈیا پر سامنے آئی تو صارفین نے نشاندہی کی کہ یہ ڈانس عامر لیاقت نہیں کررہے بلکہ ڈانس کرنے والا شخص کوئی اور ہے۔

بھارتی صحافی امن ملک نے بھی اس ویڈیو میں موجود شخص کو عامر لیاقت ہی سمجھا تھا لیکن جب صارفین نے نشاندہی کی تو انہوں نے فوراً تصحیح کرلی۔

ویڈیو یہاں دیکھیں:

خیال رہے کہ اکشے کمار اور روینہ ٹنڈن کی فلم موہرا کا گانا ’ٹپ ٹپ برسا پانی‘ 27 سالوں سے لوگوں میں مشہور ہے۔

اب یہ گانا اکشے کمار کی حالیہ فلم سوریہ ونشی میں دوبارہ آنے کے بعد چرچے میں ہے جس میں اکشے کے ساتھ کترینہ کیف نظر آئی تھیں۔

اس ری کریئیٹ گانے کو بھی لوگوں نے بہت پسند کیا اور اب یہ گانا ہر شادی کی تقریب میں لازمی لگایا جاتا ہے۔

عامر لیاقت سے منسوب یہ ڈانس ویڈیو کس کی ہے؟

بھار ت بھر میں عامر لیاقت سے منسوب کی جانے والی یہ جعلی ویڈیو پاکستان کے ایک کوریوگرافر شعیب شکورکی ہے، جو ایک شادی کی تقریب میں اپنے مووز سے وہاں موجود مہمانوں کو محظوظ کررہے ہیں۔

یہ ویڈیو کچھ دن قبل سب سے پہلے فیس بک پر پاکستان میں قائم فوٹوگرافی اسٹوڈیو ایچ ایس اسٹوڈیو نے شیئر کی تھی۔

فیس بک سے ویڈیو دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پھیل گئی اور سرحد پار بھی ڈانس ویڈیو کے چرچے ہونے لگے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید