کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کے پیپلز پارٹی کا عوام دشمن پی ٹی آئی کی حکومت کے خلاف اعلان جنگ ہے، لاکھوں عوام کا لانگ مارچ اس حکومت پر بھاری پڑے گا اور اسلام آباد پہنچ کر اپنے مقاصد حاصل کرلینگے، پارٹی کارکنان و رہنما آپس کے اختلافات ختم کرکے ایک ہوکر آواز بنیں پہر کوئی ہمیں نہیں ہرا سکتا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو وزیراعلی ہاؤس کراچی میں پیپلز پارٹی کے سندھ کونسل کے اجلاس کی وڈیو لنک پر صدارت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کیا۔