• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہود مخالف بیان، فرانس کی حکومت نے کین شہر کی مسجد بند کرادی

پیرس(نیوز ڈیسک)فرانس کے شہر کین میں یہود مخالف بیان کا الزام لگا کر مسجد کو بند کر دیا گیا۔فرانسیسی وزیر داخلہ جیرالڈ ڈرمینن نے مسجد کی بندش پرجاری بیان میں کہا کہ کین کی مسجد کو یہود مخالف بیانات دینے پر بند کیا گیا ہے، مسجد نے حکومت کی جانب سے کالعدم کی گئی دو تنظیموں کی حمایت کر کے خلاف ورزی بھی کی ہے۔دو ہفتے قبل پیرس کے شمالی علاقے میں امام مسجد کے خطبے کو بنیاد پرست قراردے مسجد کو 6 ماہ کیلئے بند کر دیا گیا تھا۔2020 میں فرانس کے ایک اسکول میں طالب علموں کے سامنے گستاخانہ خاکے دکھانے والے استاد کا سر قلم کردیا گیا تھا جس کے بعد فرانسیسی صدر نے اس واقعے اور اسی سے متعلق دیگرحملوں کے خلاف فرانسیسی سیکولرازم کی کھل کر حمایت کی اور متنازع بیانات دئیے تھے۔فرانس میں مساجدکے خلاف کریک ڈاؤن اورتحقیقات کا سلسلہ جاری ہے اور بنیاد پرستی پھیلانےکے الزام میں متعدد مساجد کو بند کردیا گیا ہے۔

یورپ سے سے مزید