• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد رضوان نے خواتین کے ساتھ تصویر نہ بنوانے کی وجہ بتادی

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے لڑکیوں کے ساتھ تصاویر نہ بنوانے کے متعلق اپنے فیصلے پر کہا ہے کہ کچھ چیزیں ایسی ہیں جن کے ذریعے میں خود کو محفوظ رکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔

سوشل میڈیا پر انہوں نے اس بارے میں کہا کہ میرے لیے خواتین بہت قابل احترام ہیں اور میں خود کو اس قابل نہیں سمجھتا کہ جب کوئی ماں یا بہن کہے تو میں ان کے ساتھ تصویر کھنچواؤں۔

انہوں نے کہا اگر چہ میری خواہش ہے کہ اس عمل پر ہماری مداح ماں بہنیں مجھ سے خفا نہ ہوں۔

محمد رضوان کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال ٹی20 ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت کو ہرانے کے بعد ورات کوہلی سے جو باتیں ہوئیں وہ ذاتی نوعیت کی ہیں بتائی نہیں جاسکتیں۔ 

میرے بھائی نے بھی اس بابت پوچھا تھا لیکن میں نے اسے بھی نہیں بتائیں۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ ان کا کسی بھی ورلڈ کپ میں پہلا میچ تھا اور انہیں بعد میں محسوس ہوا کہ جیسے وہ میچ کوئی ’جنگ عظیم‘ تھا۔

ہم ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ہار گئے تھے لیکن پھر بھی لوگوں نے بہت محبت دی۔ لوگ کہتے ہیں بھارت سے جو آپ نے میچ جیتا ہے ہمارا فائنل وہی تھا۔

اسپورٹس سے مزید