• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی بجٹ پر سینیٹ میں بھی گرما گرمی، اپوزیشن کا واک آؤٹ، کورم ٹوٹ گیا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)منی بجٹ پر سینیٹ میں بھی حکومت اور اپوزیشن میں گرما گرمی ہوئی‘ اپوزیشن نے اجلاس سے واک آئوٹ کیا جس پر کورم ٹوٹ گیا،اجلاس پیر تین بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔گزشتہ روز سینیٹ اجلاس پریزا ئیڈنگ افسر سینیٹر فیصل سلیم کی زیر صدرات شروع ہوا۔

قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ روز روز قیمتوں میں اضافہ لوگ برداشت نہیں کر سکتے۔ قومی اسمبلی میں منی بجٹ کو بلڈوز کیا گیا۔جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ ’بجلی کی قیمت میں پھر اضافہ کیا گیا ہے۔ 

لوگوں کو احتجاج کے لیے اکسایا گیا ہے۔ یہ ظلم ہے، یہ زیادتی ہے۔قائد ایوان شہزاد وسیم نے اپوزیشن کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ووٹ پرضمنی مالیاتی بل کو پاس کیا گیا ہے۔اپوزیشن کہتی تھی ہمارے ساتھ اتنے بندے رابطے میں ہیں، ہمیں سگنل آ گیا۔ 

وہ لوگ کل کہاں تھے؟‘پارلیمانی جمہوریت کے فیصلے قبول کیے جائیں۔ وزیر مملکت علی محمد خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کل قومی اسمبلی میں اسپیکر کے ساتھ جو رویہ رکھا گیا اس پر آج ایوان میں بات کروں گا۔ اپوزیشن نے اگر سچ نہیں سننا تو واک آؤٹ کر لیں۔

اپوزیشن نے علی محمد خان کے بیان پر ایوان میں احتجاج کیا اور واک آؤٹ کر گئے جس کے بعد پی پی پی کی سینیٹر عینی مری نے کورم کی نشاندہی کر دی جس پر حکومتی سینیٹرز نے احتجاج کیا۔

اہم خبریں سے مزید