• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی، تلخی، حکومت نے وطن فروشی کی، کل ڈھاکا سے بڑا سرینڈر کیا گیا، خواجہ آصف

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)قومی اسمبلی اجلاس میں گزشتہ روز بھی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان گرما گرمی رہی اورتلخی دیکھنے میں آئی ‘ وزیر مملکت علی محمد خان نے کہاکہ احتجاج اپوزیشن کا حق ہے لیکن اسپیکر کی چیئر کا احترام ہوناچاہئے‘قبل ازیں شازیہ مری نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ کل عوام پر 350 ارب کا ٹیکس عائد کیا گیا‘ا سٹیٹ بنک کو گروی رکھا گیا۔ 

خواجہ آ صف نے کہا کہ جوکچھ کل اسپیکر کی کرسی نے کیا اس نے پرویز مشرف کے دور کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ،کل اس ایوان سے ڈھاکہ سے بڑا سرنڈر کیا گیا ہے،کل وطن فروشی کی گئی ‘نور عالم خان نے کہا کہ پشاور میں لوگوں کو بجلی اور گیس کے مسائل کا سامنا ہے، اگلی تین قطاروں کے وزرا ءکےنام ای سی ایل میں ڈالیں پاکستان بچ جائیگا۔

ریاض پیرزادہ کا کہنا تھاکہ پہلے ہم نے دریا دیدیئے پھر کشمیر دیدیااور اب اسٹیٹ بینک بھی دیدیا‘شیخ احمد قیصر نےکہاکہ اسٹیٹ بنک بل سے خود مختاری نہیں آ ئیگی، یہ غلامی ہے، ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے اجلاس 17 جنوری شام 4 بجے تک ملتوی کردیا۔

اہم خبریں سے مزید