کراچی (نیوز ڈیسک) عالمی معیشت کی قیادت سے ٹرمپ کی دستبرداری؛ چین کی کامیابی کے امکانات؛ صدر نے سوئٹزرلینڈ میں ورلڈ اکنامک فورم کے دوران اپنی کلیدی تقریر کو لبرل جمہوری نظام کے آخری آثار کو مسترد کرنے کے لیے استعمال کیا۔ ایک طویل اور بے ربط خطاب میں، جو کبھی پُرجوش، کبھی شکوہ کناں اور کبھی خود ستائی (اپنی تعریف) پر مبنی تھا، صدر ٹرمپ نے دوسری جنگِ عظیم کے بعد امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے تیار کردہ لبرل جمہوری نظام کی امریکی قیادت کے خاتمے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ صدر ٹرمپ نے بدھ کے روز ڈیووس میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم میں اپنی کلیدی تقریر کا استعمال کیا، جو کہ عالمگیریت (گلوبلائزیشن) کے علمبرداروں کی ایک مقدس گاہ سمجھی جاتی ہے۔