• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش

کراچی (آئی این پی )کراچی کے مختلف علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ مشرف کالونی میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی ادھر پی ای سی ایچ ایس اور اطراف میں بوندا باندی ریکارڈ کی گئی ۔ جبکہ شہر کے دیگر علاقوں سرجانی ٹاؤ ن، ملیر، ناگن چورنگی، بفرزون اور ملحقہ علاقوں سمیت احسن آباد میں تیز بارش ہوئی ۔اس کے علاوہ صدر اور اطراف میں ہلکی بارش، گلستان جوہر، ڈالمیہ اور اسکیم 33 میں بھی بارش شروع ہوگئی۔
اہم خبریں سے مزید